پاکستان نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کو 27 رنز سے شکست دے دی

رسائی نیوزویب ڈیسک:پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان سنچورین کے اسٹیڈیم میں سیریز کا آخری ٹی 20 میچ کھیلا گیا، جنوبی افریقا کی ٹیم کے کپتان ڈیوڈ ملر نے ٹاس جیت کر شعیب ملک کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔مہمان ٹیم کی دعوت پر پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو بابر اعظم اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا، قومی ٹیم کو ایک بار پھر اوپننگ اچھی نہ مل سکی اور پہلے کھلاڑی بابر اعظم 24 کے مجموعی جبکہ 23 کے انفرادی اسکور پر کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے۔قومی کرکٹ ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹک سکا اور وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 26 ، آصف علی 25، بابر اعظم 23 اور شاداب خان 22 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔آل راؤنڈر شاداب خان نے 8 گیندوں پر 3 چھکوں کی مدد سے 22 رنز اسکور کیے جبکہ جنوبی افریقا کی جانب سے بیورن ہینڈرکس نے چار اوورز میں چودہ رنز دے کر 4 راہ دکھائی جبکہ مورس 2 وکٹیں لے کر نمایاں بلے باز رہے۔ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو پانچ کے مجموعی اسکور پر شاہین آفریدی نے پروٹیز کے پہلے کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی، 14 کے مجموعی اسکور پر جے این ملن کو عماد وسیم نے کلین بولڈ کیا جبکہ 30 کے مجموعی اسکور پر جنوبی افریقا کی تیسری وکٹ گری۔پاکستانی باؤلرز نے دو کے علاوہ باقی تمام افریقی بلے بازوں کو زیادہ دیر وکٹ پر ٹکنے نہ دیا۔ سی ایچ مورس نے 29 گیندوں پر 55 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ روسی فینڈر ڈوسن 41 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں