پاکستان میں صحت اور تعلیم پر انتہائی کم خرچ کیا جاتا ہے : وسیم اختر

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی کراچی:میئرکراچی وسیم اختر نے فیڈرل بی ایریا میں کراچی انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی کا افتتاح کردیا۔ وسیم اختر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہو رہی ہے انتہائی کم وسائل کے باوجود کڈنی سینٹر بنایا، پاکستان میں صحت اور تعلیم پر انتہائی کم خرچ کیا جاتا ہے۔ میئر کراچی نے کہا کہ اچھے اسپتال اورسہولتیں دی جائیں تونچلے درجے کی کرپشن ختم ہوجائے، جو لوگ بڑی کرپشن کررہے ہیں ان کے لیے نیب کام کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیر طیارےمیں بیٹھ کر لندن امریکا جا کر علاج کرا لیتا ہے، عام آدمی ٹرینوں میں دھکے کھا رہا ہے، وزیراعظم کے لیے ٹرین میں وی وی آئی پی ڈبہ بنایا جا رہا ہے۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ غریب شہری نہ اپنا علاج کروا سکتا ہے نہ معیاری تعلیم حاصل کر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں