پاکستان ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کرے:مائیک پومپیو

رسائی نیوزویب ڈیسک: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملوں میں ملوث عناصر کو اب تک سزا نہیں ملی، ملزمان کو سزا نہ ملنا ہلاک ہونے والوں کے ورثا کی توہین ہے لہذا تمام ممالک بالخصوص پاکستان ان حملوں میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف سلامتی کونسل کی پابندیوں پر عمل کرے۔ امریکا نے ممبئی حملوں میں ملوث عناصر کی نشان دہی کرنے یا ان کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات فراہم کرنے پر 50 لاکھ ڈالرز کے نئے انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں