پاکستان عالمی تعاون کیلئے اپنے عزم پر قائم ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ٹویٹ

اسلام آباد (ویب ڈیسک):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی تعاون کیلئے اپنے عزم پر قائم ہے، اس سلسلہ میں پاکستان نیوی کثیر القومی امن مشق 2021 کا اہتمام کر رہی ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ بحری مشق میں دنیا بھر کی 42 سے زائد بحری افواج حصہ لے رہی ہیں، یہ علاقائی امن اور استحکام کے حوالہ سے حکومت پاکستان کے وژن کی عکاس ہے۔ انہوں نے بحری مشق میں حصہ لینے والے تمام شرکا کو مبارکباد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں