پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

رسائی نیوز ویب ڈیسک:پی ایس ایل 4 کی افتتاحی تقریب 14 فروری کو دبئی میں ہو گی جس کے بعد ایونٹ کا باقاعدہ آغاز دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہوگا۔ایونٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے 8 میچز پاکستان میں ہوں گے، شیڈول کے مطابق 3 میچز لاہور اور فائنل سمیت 5 میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں