پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے لیے ڈیرن سیمی کو پشاور زلمی کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

رسائی نیوز ویب ڈیسک: پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کو پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے لیے ڈیرن سیمی کو پشاور زلمی کا کپتان برقرار رکھے جانے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ جاوید آفریدی نے فیصلے کے متعلق بتایا کہ ڈیرن سیمی کی کپتانی میں پشاور زلمی پی ایس ایل سیزن ٹوکی فاتح اور تیسرے سیزن میں رنر اپ رہی اور امید ہے کہ سیمی کی قیادت میں پشاور زلمی سیزن فور میں بھی شاندار کارکردگی دکھائے گی۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ مصباح الحق کی شمولیت سے ٹیم مزید مظبوط ہوئی ہے۔ کھلاڑی کے ساتھ ساتھ مصباح الحق کی موجودگی جہاں سینیر اور نوجوان کرکٹرز کے لیے فائدہ مند ہو گی وہیں کپتان سیمی کو بھی مصباح الحق کے تجربے سے بھرپود مدد ملے گی۔ ؎

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں