پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کا عالمی دن منایا گیا

اسلام آباد۔: پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کا عالمی دن بدھ کو منایا گیا ۔اس دن کے منانے کا مقصد جگر کے اس مہلک مرض سے ہونے والی نقصانات اور اس سے بچاؤکے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔ ورلڈ ہیپا ٹائٹس ڈے کے حوالے سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں حکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات کا اہتمام کیاگیا جس میں ڈاکٹرز ،ماہرین صحت اور مقررین نے ہیپاٹائٹس کے مرض کی علامات، نقصانات اور پرہیز و علاج کے متعلق معلومات فراہم کیں ۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہیپاٹائٹس بی اور سی، جو دنیا بھر میں شرح اموات کے حساب سے سب سے زیادہ جان لیوا مرض ہے۔ مرض کے جگر پر حملہ ہونے کے بعد مریض آہستہ آہستہ موت کی آغوش میں چلاجاتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ہیپاٹائٹس کے پھیلنے کی بڑی وجوہات میں غیر معیاری انتقال خون، آلودہ سرنجز اور آلات جراحی شامل ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیپاٹائٹس جان لیوا مرض تو ہے تاہم بروقت تشخیص اور علاج سے اس بیماری سے جان چھڑانا بھی ممکن ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں