پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتی : خواجہ آصف

رسائی نیوزاسلام آباد:پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے بھارت سے بہت اچھے تعلقات ہیں جن کو ہندوستان استعمال کرتے ہوئے او آئی سی کا رکن بننا چاہتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں دنیا کو مطمئن کرنا ہو گا کہ دہشت گردی سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتی۔ امریکہ 17 سال بعد بھی افغانستان میں جنگ نہیں جیت سکا۔خواجہ آصف نے کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا او آئی سی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا بیان خوش آئند ہے۔ جس فورم پربھارت موجودہو، وہاں ہماری شرکت درست نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں