پاکستان بھارت کشیدگی پر تشویش ہے، وزیرخارجہ لکسمبرگ

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی اسلام آباد:اسلام آباد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے لکسمبرگ کے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کو احساس ہے پاکستان میں دہشت گردی، نفرت کا نشانہ خود مسلمان بنتے آئے ہیں، پاکستان اور یورپی یونین میں سمٹ سطح پر مذاکرات سے متعلق بھی بات ہوئی جس میں تجارت، سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،پاکستان کے ساتھ ماضی میں بھی اظہار یکجہتی کیا ہے، یورپی یونین کوخدشہ ہے پاکستان میں اقلیتوں کیلیے جگہ کم ہورہی ہے۔ لکسمبرگ کے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان مسلح تنازع کسی کے حق میں نہیں، وزیراعظم کے کشیدگی میں کمی کے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں اور بھارتی پائلٹ کی واپسی پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جب کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلیے یورپی یونین کردار ادا کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں