پاکستان اپنے ڈرامے اور فلمیں ازبکستان کو فراہم کرے گا، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے ڈرامے اور فلمیں ازبکستان کو فراہم کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات نے ملاقات کے لیے آئے ازبک سفیر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں روابط مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان میں صوفی ازم کی ایک تابناک تاریخ ہے، وسطی ایشیائی ریاستوں سے آنے والا تصوف امن، رواداری کا درس دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے ڈرامے اور فلمیں ازبکستان کو فراہم کرے گا۔ اس ملاقات سے متعلق اعلامیے کے مطابق ازبک سفیر نے خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں