پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے سنچورین میں شروع ہوگا

رسائی نیوز ویب ڈیسک: ٹیسٹ سیریز کا امتحان، سنچورین میں آج سے سجے گا میدان جس میں جنوبی افریقہ اور ٹیم پاکستان مدمقابل ہوں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔ فاسٹ باؤلر محمد عباس اور لیگ اسپنر شاداب خان ان فٹ ہونے کے سبب نمائندگی سے محروم ہیں جبکہ فاسٹ بولنگ میں محمد عامر کم بیک کریں گے۔فخر زمان اور امام الحق کی جوڑی اننگز کا آغاز کریگی۔ 1995ء سے کوئی سیریز نہ جیت پانے والے شاہین اس بار جنوبی افریقہ میں تاریخ بدلنے کو تیارہیں۔ڈیل سٹین نے ملکی ریکارڈ توڑنے پر نظریں جما لیں۔ فاسٹ باؤلرکو جنوبی افریقہ کیلئے سب سے زیادہ چار سو بائیس ٹیسٹ شکار کیلئے صرف ایک وکٹ درکار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں