پاکستان اور بھارت مزید فوجی اقدام سے گریز کریں :امریکی وزیر دفاع پیٹرک شناہان

رسائی نیوزویب ڈیسک:میڈیا رپورٹس کے مطابق قائم مقام امریکی وزیر دفاع پیٹرک شناہان نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی لانے پر دھیان مرکوز رکھتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیاہے کہ وہ مزید فوجی اقدام سے گریز کریں۔پیٹرک شناہان نے اس صورتحال کے بارے میں اعلیٰ امریکی فوجی حکام سے بھی بات کی ہے جب کہ پیٹرک شناہان امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو، جان بولٹن، امریکی جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ایف ڈنفرڈ، انڈو پیسیفک کمان کے سربراہ ایڈمرل فل ڈیوڈ سن اورسنیٹکام کے سربراہ جنرل جوزف وٹل سے بھی رابطے میں ہیں۔ جنوبی ایشیا کے لیے امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان ہیلیناوہائٹ کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان اور بھارت سے براہ راست رابطہ کرکے خطے میں امن وسلامتی برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں