پاکستان اورنیوزی لینڈ کےدرمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے دبئی میں شروع ہوگا

رسائی نیوز ویب ڈیسک:پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان تین میچز کی سیریز کادوسراٹیسٹ ہفتےسے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہورہاہے۔ ابوظبی میں پہلاٹیسٹ کیویز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چاررنز سے جیتاتھا اورٹیسٹ کی تاریخ میں پانچویں کمترین مارجن کی فتح حاصل کی تھی۔سرفرازالیون کوسیریزمیں واپسی کے لیے لازمی فتح کی ضرورت ہے۔ بصورت دیگر سیریزان کے ہاتھ سے نکل جائے گی۔ ہیڈکوچ مکی آرتھرکی زیرنگرانی پاکستان ٹیم تئیس ٹیسٹ میں تیرہ میں شکست اور نومیں فتح حاصل کرسکا۔ایک ٹیسٹ غیرفیصلہ کن رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں