پاکستان آرمی کی طرف سے کانگو میں کانٹی جینٹ ہیڈ کوارٹر پر کثیر القومی میڈل پریڈ کا انعقاد کیا گیا

راولپنڈی ۔: پاکستان آرمی کی طرف سے عوامی جمہوریہ کانگو میں کانٹی جینٹ ہیڈ کوارٹر پر کثیر القومی میڈل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ کے امن مشن کے فورس کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل مارکوس افنسو دا کوسٹا نے عوامی جمہوریہ کانگو میں پاک فوج کے کانٹی جینٹ ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ مشترکہ پریڈ میں شرکت کی ۔ اقوام متحدہ کی امن فوج نے بڑی تعداد میں شرکت کے باعث پاکستان کی مسلح افواج نے پہلی مرتبہ امن مشن کیلئے خدمات کی فراہم کے اعتراف میں اقوام متحدہ کے میڈلز ایواڈز کی تقریب کے موقع پر مشترکہ پریڈ کا انتظام کیا ۔

چین ، انڈنیشیاء اور یوررو گوئے کے فوجی دستوں نے پریڈ میں شرکت کی ۔ اس کے علاوہ میڈلز دینے کی تقریب کے دوران مشترکہ ڈرلز اور ثقافتی شوز کے انعقاد کے ساتھ ساتھ فوجی بینڈز نے بھی اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،جس کا مقصد اقوام متحدہ کے بینر تلے کثیر القوامی ثقافت کا فروغ ہے۔ اپنی روایات کو قائم رکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی امن فوج میں شامل پاکستانی دستوں نے دنیاکے مختلف شورش زدہ علاقوں میں قیام امن کیلئے مشکل حالات میں ہمیشہ منفرد کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔رنگا رنگ تقریب میں فوجی اور سویلین حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے انقعاد پر مشن ہیڈ کوارٹرز کے فورسز کمانڈر اور اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام نے پاک فوج کے کردار کو سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں