ٹی10 لیگ پراوین ٹامبے اورعامر یامین کی ہیٹ ٹرک کی بدولت بنگال ٹائیگرزاور سندھیز نے فتح حاصل کرلی۔

رسائی نیوز ویب ڈیسک:میچ بنگال ٹائیگرز اور ناردرن وارئیرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جہاں واریئرز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔جیسن رائے اور شرفین ردرفورڈ کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت بنگلا ٹائیگرز نے صرف ایک وکٹ گنوا کر مقررہ اوورز میں 130رنز بنائے۔ جیسن رائے نے 29گیندوں پر تین چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 60 جبکہ ردرفورڈ نے 21 گیندوں پر 4 چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 47رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں واریئرز کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 33رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن سنیل نارائن نے لگاتار دو گیندوں پر ہم وطن ڈیوین اسمتھ اور آندرے رسل کو چلتا کر دیا۔ ویسٹ انڈیز کے نکولس پوران اور لینڈل سمنز کی جوڑی نے اسکور کو 81تک پہنچایا لیکن علی خان نے پوران کی 14رنز کی اننگز کے آگے فل اسٹاپ لگا دیا۔ تاہم میچ میں اصل ڈرامہ اگلے اوور کی پہلی گیند سے شروع ہوا جب عامر یامین نے پہلی گیند پر 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 44رنز بنانے والے لینڈل سمنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔ عامر نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے اگلی دو گیندوں پر روومین پاول اور روی بوپارہ کو چلتا کر کے ناصرف ہیٹ ٹرک مکمل کی بلکہ اگلی ہی گیند پر ہرڈس ولجوئن کو بھی آؤٹ کر کے چار گیندوں پر 4 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا۔ واریئرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 94رنز ہی بنا سکی اور بنگال ٹائیگر نے میچ میں 36رنز سے فتح اپنے نام کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں