ٹی ٹونٹی ورلڈکپ،پاکستان کا سکاٹ لینڈ کو ہرا کر مسلسل پانچ فتوحات کے ساتھ ناقابل شکست ریکارڈ برقرار،شعیب ملک کی دھواں دار ففٹی،میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

شارجہ: آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 72رنز سے شکست دے کر مسلسل پانچ فتوحات کے ساتھ ناقابل شکست ریکارڈ برقرار رکھا، گرین شرٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا،

بابراعظم 66 رنز بنا کر نمایاں رہے، شعیب ملک نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18 گیندوں پر 6 چھکوں کی مدد سے ففٹی بنا کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا، جواب میں سکاٹش ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنا سکی، رچی بیرنگٹن کی 54 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، شعیب ملک میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

اتوار کو شارجہ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سپر 12 مرحلے کے آخری میچ میں پاکستانی قائد بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے درست ثابت ہوا، گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے، بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹیم کو 35 رنز کا آغاز فراہم کیا،

اس موقع پر رضوان 15 رنز بنانے کے بعد حمزہ طاہر کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے، فخر زمان ایک بار پھر بیٹنگ کا جادو چلانے میں ناکام رہے اور صرف 8 رنز بنا کر گریوز کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے، یہاں پر بابراعظم نے محمد حفیظ کے ساتھ مل کر جارحانہ بیٹنگ کی اور ٹیم کا سکور 112 رنز تک پہنچا دیا،

حفیظ 31 رنز بنا کر شریف کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، 142 کے سکور پر بابراعظم 66 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد گریوز کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے، اس کے بعد شعیب ملک نے میدان سنبھالا،

انہوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے حریف بائولرز کی خوب درگت بنائی، انہوں نے 18 گیندوں پر 6 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 54 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ٹیم کا سکور 189 تک پہنچا دیا، آصف علی 5 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، کرس گریوز نے دو جبکہ حمزہ طاہر، سفیان شریف نے ایک، ایک وکٹ لی۔

جواب میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 6وکٹوں پر 117 رنز بنا سکی، رچی بیرنگٹن کے سوا سکاٹ لینڈ کا کوئی بھی کھلاڑی پاکستانی بائولرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا،

بیرنگٹن کی 54 رنز کی اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آئی، جارج مونسے 17، کپتان کائل کوٹزر 9، میتھیوکراس 5، ڈیلان باج صفر، مائیکل لیسک 14، کرس گریوز 4 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، شاداب خان نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی، حارث

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں