ٹینس کا بڑا اپ سیٹ، آسٹریا کے ڈومنک تھیم نے روجر فیڈرر کو ہرا دیا

رسائی نیوزویب ڈیسک:کیلفورنیا میں ٹینس کا بڑا معرکہ، ماسٹرز 1000 کے ٹائٹل مقابلے میں ریکارڈ 20 گرینڈ سلیم چیمپئن روجر فیڈرر اور آسٹریا کے ڈومنک تھیم آمنے سامنے ہوئے۔سوئس سٹار فیڈرر نے برتری دکھاتے ہوئے پہلا سیٹ چھ تین سے جیت لیا، نوجوان کھلاڑی ڈومنیک نے شاندار کم بیک کو یادگار بنا دیا، چھ تین سے دوسرا سیٹ جیتا۔ورلڈ کلاس کھلاڑی کے خلاف بڑی جیت سے نوجوان کا مورال ہائی، تیسرا اور آخری سیٹ سات پانچ سے جیت کر بڑا اپ سیٹ کر دیا، اس طرح ڈومنیک تھیم نے کیرئر کا پہلا ماسٹرز 1000 ٹائٹل اپنے نام کر لیا اور حیران کن کارکردگی سے خوب داد وصول کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں