ٹیسٹ کرکٹر محمد عباس کندھےکی انجری کے باعث پہلا ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے

رسائی نیوزویب ڈیسک: پروٹیز سے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں مقابلوں سے پہلے ہی پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا، فاسٹ باؤلر محمد عباس کے کندھے کی انجری برقرار، ان فارم قومی گیند باز جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے، سینچورین ٹیسٹ میں محمد عامر کو موقع ملنے کا امکان ہے۔ فخر زمان فٹ ہو گئے ہیں جو اننگز کا آغاز کریں گے۔ امام الحق کی بھی حتمی الیون میں شمولیت یقینی ہے، اوپنر نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی پانچ اننگز میں صرف 73 رنز ہی بنا سکے تھے۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سینچورین میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں