رسائی ویب ڈیسک : قومی ٹیم سردست 92 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے، پروٹیز کیخلاف 3-0 سے فتح پر گرین شرٹس 100 پوائنٹس لے کر چھٹے نمبر آسکتی ہے، 2-0 سے کامیابی پر پوائنٹس بڑھ کر 99 جبکہ 2-1 اور1-0 سے جیت پر پوائنٹس 97 ہوسکتے ہیں۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ کے لیے انگلینڈ کی جگہ دوسری پوزیشن پر آنے کا موقع ہوگا لیکن اس کیلیے پاکستان کیخلاف 3-0 سے کامیابی درکار ہوگی، اس صورت میں پوائنٹس بڑھ کر 110 ہوسکتے ہیں، 2-0 سے جیت پر 108 پوائنٹس ہوں گے، بیٹنگ میں ویرات کوہلی پہلے اور اظہر علی نویں نمبر پر ہیں، بولنگ میں کیگاسو ربادا سرفہرست ہیں۔