ٹوکیو اولمپکس مینز ٹینس ایونٹ ، سیکنڈ سیڈڈ ڈینیئل مدویدوف مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ٹوکیو۔: روس کے نامور ٹینس سٹار اور اولمپکس گیمز ٹینس ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ڈینیئل مدویدوف اور ہسپانوی ٹینس کھلاڑی پابلو کیرینو بسٹا اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے مینز ٹینس ایونٹ کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ مدویدوف نے اٹلی کے فابیو فوگنینی اور پابلو کیروینو بسٹا نے جرمن حریف ڈومینک کوپفر کو شکست دے کر کوارٹر فائنل رائونڈ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں اولمپکس کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں جس میں شائقین کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

بدھ کو کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں روسی ڈینیئل مدویدوف نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف اطالوی ٹینس سٹار فابیو فوگنینی کو 2-6، 6-3 اور 2-6 سے ہرا کر ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں ہسپانوی ٹینس کھلاری پابلو کیرینو بسٹا نے جرمنی کے ڈومینک کوپفر کو ٹائی بریک پر 6-7(7-9) اور3-6 سے مات دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں