ٹرمپ اور کم جونگ ملاقات، امریکی صدر ہنوئی روانہ

رسائی نیوزویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی روانہ ہوگئے، جہاں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے اہم ملاقات ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کہ امریکی صدر شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے سے متعلق معاہدے کے لیے شمالی کوریا کے اپنے ہم منصب کم جونگ ان سے دوسری مرتبہ براہ راست مذاکرات کریں گے۔نیشنل سیکورٹی کے مشیر جان بولٹن نے دو ماہ قبل کہا تھا کہ پچھلے سال جون میں سنگاپور میں جو وعدے کیے گئے تھے، شمالی کوریا کو ابھی ان پر عمل کرنا ہے جس کے لیے دوسری سربراہی ملاقات کی ضرورت ہے۔کم جونگ ان اور ڈونلڈ ٹرمپ سنگاپور میں پہلی ملاقات کے آٹھ ماہ بعد ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی میں رواں ماہ 27 فروری کو دوسری ملاقات کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں