وینزویلا نے اپوزیشن لیڈر کیخلاف کوئی قدم اٹھایا تو اسے بھر پور جواب دیا جائے گا : امریکہ

رسائی نیوزویب ڈیسک:امریکا کی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ وینزویلا میں امریکی سفارت کاروں، ملک کے جمہوری رہنما خوان گوئیدو اور قومی اسمبلی کے خلاف کوئی تشدد یا دھمکی آمیز رویہ اختیار کیا گیا تو اسے قانون کی حکمرانی پر حملہ تصور کیا جائے گا اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔امریکا اور 20 سے زیادہ ممالک نے وینزویلا کے اپوزیشن رہنما خوان گوائیدو کو وینزویلا کا نگراں صدر تسلیم کرلیا ہے، جنہوں نے حکومت مخالف مظاہروں کا اعلان بھی کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں