ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں گرین شرٹس کی پہلی فتح

رسائی نیوز ویب ڈیسک:پاکستانی ویمنز ٹیم کی کھلاڑی نشرح سندھو نے 4 اوورز میں صرف 8 رنز دے کر 2 شکار کئے جو ملک کے لئے ایک ریکارڈ ہے۔ جویریہ خان کا 9 پر کیچ ڈراپ ہوا جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کپتان نے جارحانہ انداز اختیار کیا اور تمام بولرز کی خوب دھلائی کی، گرین شرٹس نے اگلے 12 اوورز میں 110 رنز بناتے ہوئے ٹوٹل 6 وکٹ پر 139 تک پہنچا دیا۔ جویریہ خان 74 پر ناٹ آوٹ رہیں، عائشہ ظفر نے 21 رنز بنائے۔ آئرش ٹیم 9 وکٹ پر 101 رنز بنا سکی، نشرح سندھو اور عالیہ ریاض نے 2،2 شکار کئے۔ پاکستان 38 رنز سے سرخرو ہوا، یاد رہے آسٹریلیا اور بھارت کے ہاتھوں شکستوں کے بعد میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کی یہ پہلی کامیابی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں