وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آج ہوگا

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی اسلام آباد:جلاس میں کابینہ غربت کے خاتمے کے حوالے سے کوآرڈینیشن کونسل کے قیام، قائد اعظم مزار مینجمنٹ بورڈ کی از سر نو شکیل، دبئی ایکسپو کے لئے 50 لاکھ ڈالر گرانٹ اور نرسنگ کونسل کے ارکان کے تقرر کی منظوری دے گی۔اس کے علاوہ کراچی ٹرانسفارمیشن کے لئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی، غیر معیاری اسٹینٹس، پاکستان اور چین کے درمیان سزا یافتہ قیدیوں کا تبادلہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ اجلاس میں کابینہ کی جانب سے آصف علی زرداری، بلاول بھٹو، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کے معاملے پر نظر ثانی بھی کی جائی گی۔وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملوث پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو، شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے جب کہ سپریم کورٹ نے نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر نظر ثانی کا حکم دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں