وفاقی وزیرعلی زیدی نے آصف زرداری کی امریکا میں مبینہ جائیداد کی تفصیلات جاری کر دیں

رسائی نیوز نمائند خصوصی کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے ٹوئٹر پر پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی امریکا میں مبینہ جائیدادوں کی دستاویز کی نقول پوسٹ کی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا ہے کہ 524 ایسٹ، اسٹریٹ 72، اپارٹمنٹ 37F نیویارک کی ٹیکس رسیدوں پر آصف زرداری کا نام واضح درج ہے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی کردار کشی کی آڑ میں عوام دشمن فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ سابق صدر کا امریکا میں کوئی اپارٹمنٹ نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں