وفاقی حکومت ملک معیشت ٹھیک کرنے کے علاوہ باقی کاموں میں مصروف ہے:مراد علی شاہ

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی کراچی:سال 2019 کے پہلے روز وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ سیکریٹریٹ میں فنانس ڈپارٹمنٹ کا اچانگ دورہ کیا اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس میں شرکت بھی کی۔ میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا وفاقی حکومت ملک معیشت ٹھیک کرنے کے علاوہ باقی کاموں میں مصروف ہے، فنڈز نہیں ہیں تو ڈویلپمنٹ کیسے ہوگی۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا وفاقی حکومت ای سی ایل میں نام نکالنے کا کیا کرتی ہے مجھے علم نہیں ہے، پاکستان تحریک انصاف نے مانگ تانگ کر حکومت بنائی ہے، سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کی عددی اکثریت کیا ہے جو یہ خواب دیکھ رہے ہیں، پی ٹی آئی کے اراکین اپنے رہنماؤں کی ناپختگی کی وجہ سے نالاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں