وزیر صحت پنجاب کی یونیسف کے زیر اہتمام خسرہ وروبیلا بچا ئو قومی مہم میں میڈیاکاکرداراور ذمہ داریاں کے عنوان پرسیمینارمیں شرکت

لاہور۔: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے مقامی ہوٹل میں یونیسف کے زیر اہتمام خسرہ وروبیلاسے بچا ئوکی قومی مہم میں میڈیاکاکرداراور ذمہ داریاں کے عنوان پرسیمینارمیں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پرہیلتھ سپیشلسٹ یونیسف ڈاکٹرطاہرمنظور،ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹرشاہدمگسی، کنسلٹنٹ یونیسف ڈاکٹرمحمد سعیداختر،کنسلٹنٹ یونیسف ڈاکٹرمشتاق احمدشاد،ٹیکنیکل آفیسر عالمی ادارہ صحت ڈاکٹرنعمان خان، بی جی ایف سے ڈاکٹرنعیم مجید،ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹرمختاراحمداعوان،میڈیانمائندگان ومحکمہ صحت کے افسران بھی موجود تھے۔چیف یونیسف ڈاکٹرطاہرمنظوراور ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹرمختاراحمداعوان نے شرکا کو آگاہی سیمینار میں خسرہ و روبیلا سے بچا کی قومی مہم کے اغراض و مقاصد کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ خسرہ وروبیلا سے بچائو کی قومی مہم میں میڈیاکاکرداراور ذمہ داریاں کے عنوان سے سیمینارکے انعقادپر یونیسف کی انتظامیہ کو شاباش دیتی ہوں ۔ میڈیاکوریاست کے چوتھے ستون کی حیثیت حاصل ہے۔عوام میں شعورپیداکرنے کیلئے میڈیاکا بنیادی کردارہے۔عوام میں صحت بارے شعورپیداکرنابھی صدقہ جاریہ ہوتاہے۔15نومبرتا27نومبرتک خسرہ وروبیلاسے بچائو کی قومی مہم دنیاکی سب سے بڑی مہم ثابت ہوگی۔اس مہم کے دوران پنجاب کے پونے 5 کروڑ بچوں کو خسرہ وروبیلاسے بچائو کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ پنجاب کے بچوں کو خسرہ وروبیلا سے بچائو کے حفاظتی ٹیکے لگانے پر یونیسف کا شکریہ اداکرتے ہیں۔اس مہم کے دوران 9ماہ سے 15سال عمرکے بچوں کو خسرہ و روبیلا سے بچائو کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔

خسرہ وروبیلاسے بچا ئوکی قومی مہم کے دوران روزانہ کی سطح پر 37لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔پوری دنیانے کوروناسے تباہی دیکھی ہے۔کوروناکے اوائل میں مشکلا ت کاسامناکرناپڑا۔کوروناکی وبا سے ساری دنیانے سیکھاہے۔کوروناکے پھیلا کوروکنے کیلئے پابندیاں لگانی پڑیں۔وزیراعظم عمران خان کے ویژن نے پاکستانی قوم کوکو روناکازیادہ شکارنہیں ہونے دیا۔کورونانے پوری دنیاکی معیشت کو تباہ کررکھ دیاہے۔کوروناکی ویکسین آنے تک دنیاکو پابندیوں کا سامناکرناپڑا۔کورونانے تعلیمی نظام کو بھی بہت نقصان پہنچایا۔ڈاکٹریاسمین راشد نے پنجاب کی زیادہ سے زیادہ آبادی کو ویکسین لگانے کے باعث پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔پنجاب کی عوام کو ویکسینیٹ کرنے کیلئے سب سے بڑی مہم ریچ ایوری ڈورکامیابی کے ساتھ جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوران جلدازجلدویکسینیٹ ہوجائیں۔

ہم ویکسی نیشن اور احتیاط کے ذریعے ہی لاک ڈانزسے بچ سکتے ہیں۔پنجاب کی 52فیصدآبادی کو کوروناکی پہلی خوراک لگاچکے ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناکے داخل مریضوں میں سے85فیصدنان ویکسینیٹڈہیں۔میڈیانے کوروناکے خلا ف جنگ میں حکومت کا بہت ساتھ دیا۔بچوں کی بیماری میں سب سے زیادہ والدین پریشان ہوتے ہیں۔یونیسف کی جانب سے خسرہ وروبیلا سے بچائو کی قومی مہم نسلوں کو بچانے کی مہم ہے۔والدین خسرہ و روبیلاسے بچا کی قومی مہم کے دوران اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے ضرورلگوائیں۔انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت نے پہلے دن سے بیماریوں کی پروینشن پرکام کیاہے

۔دنیامیں صحت کے شعبہ میں صرف اور صرف پروینشن کے ذریعے کامیابی آئی ہے۔حکومت پنجاب صوبہ کے بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچائو کیلئے بنیادی اقدامات اٹھارہی ہے۔ویکسین کے ذریعے ہی ہم بچوں کومہلک بیماریوں سے محفوظ بناسکتے ہیں۔ وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ دوران حمل خسرہ و روبیلاکی شکایت پر پیداہونے والے بچہ بھی بیمارہوسکتاہے۔صحت اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہے۔احتیاط علاج سے ہمیشہ بہترہوتی ہے۔ہمارے بچے پاکستان کا مستقبل ہیں۔بچوں کی صحت کویقینی بنانے کیلئے حفاظتی اقدامات اٹھاتے رہیں گے۔وزیراعظم عمران خان پاکستان میں تعلیم اور صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھارہے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں