وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کا اہم اجلاس آج ہوگا

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی اسلام آباد:حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آذر بائیجان ابتدائی طور پر گارنٹی کے بغیر 10 کروڑ ڈالر مالیت کا ادھار تیل دینے پر تیار ہے جبکہ پی ایس او اور سوکار کمپنی کے درمیان کمرشل معاہدہ بعد میں ہوگا۔اجلاس میں یوریا کی فراہمی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے اقدامات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔سرکاری شعبے کی اضافی گندم اور مصنوعات کی برآمد سے متعلق رپورٹ بھی اجلاس کے دوران پیش کی جائے گی۔جبکہ آدھی فیلڈ سے اضافی گیس کی فراہمی کی سمری بھی منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔ پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ملازمین کے لیے فنڈز جاری کرنے کی سمری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں