وزیر خارجہ سہہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے کابل پہنچ گئے

رسائی نیوزویب ڈیسک: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سہ ملکی مذاکرات میں شرکت کے لیے افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی باقی دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ سے غیر رسمی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی اور افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے شرکت کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کابل میں پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان ہونے والے سہ ملکی مذاکرات کے دوسرے دور میں شریک ہوں گے، سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی اس دورے میں ان کے ہمراہ ہیں۔ تینوں ممالک کے درمیان مذاکرات آج کابل میں ہوں گے جن میں خطے میں ترقی اور امن و استحکام کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں