وزیر اعظم عمران خان آج ملائشیا روانہ ہوں گے

رسائی نیوز نمائندہ خصوصی اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان آج دوپہر ملائشیا روانہ ہو رہے ہیں، ان کی کل ملائشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات ہو گی جس کے بعد عمران خان اور ملائشین وزیراعظم مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔ وزیراعظم ملائشیا کے بادشاہ اور سیاسی قیادت سے بھی ملیں گے ۔ مختلف میٹنگز کے دوران وزیراعظم کو ملائشیا کی ترقی کے ماڈل، تعمیرات اور روزگار کے مواقع بڑھانے پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم بدھ کی شام وطن واپس روانہ ہوں گے ۔ وزیراعظم عمران خان معاشی تعاون اور باہمی تجارت میں اضافے کیلئے اس سے قبل سعودی عرب، یو اے ای اور چین کے دورے کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں