وزیر اعظم عمران خان کو وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کارکردگی پر بریفنگ

اسلام آباد۔ :وزیر اعظم عمران خان کوالیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فرازنے وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔ وزیر اعظم عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تیاری کے لئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ووٹ ڈالنے کا عملی مظاہرہ کیا، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے نکلنے والا ووٹ ڈالا بھی جاسکے گا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے سافٹ ویئر کو اعلیٰ میعار کے مطابق بنایا گیا ہے اور اس مشین کو انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں