وزیر اعظم عمران خان کا ایف نائن پارک میں سٹیزن کلب کا دورہ

اسلام آباد۔: وزیر اعظم عمران خان نے ایف نائن پارک میں سٹیزن کلب کا دورہ کیا۔پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان، سینیٹر فیصل جاوید، چیئرمین سی ڈی اے ہمراہ تھے۔ سیٹیزن کلب کی عمارت کی تعمیر کا آغاز 2008میں ہوا لیکن اس کی تکمیل التوا کا شکار رہی جسے موجودہ حکومت نے 2018 میں مکمل کیا۔ عمارت کو برؤے کار لانے کے حوالے سے درپیش قانونی معاملات کے پیش نظر معاملہ التوا کا شکار رہا۔ کابینہ نے حال ہی میں اس عمارت کو عوامی مقاصد کے لئے برؤے کار لانے پر غور کیا۔ وزیراعظم عمران خان کا دورہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر معروف آرکیٹیک نیر علی دادا اور چئیرمین سی ڈی اے پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ کمیٹی سیٹیزن کلب کی عمارت کوعوامی مقاصد کے لئے برؤے کار لانے کے حوالے سے اپنی سفارشات وزیر اعظم کوجلد پیش کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں