وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی چین کے نائب صدر سے ملاقات

رسائی نیوزاسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بیجنگ میں چین کے نائب صدر وانگ قشن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور پاک چین اقتصادی راہداری سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات مثالی ہیں، پاکستان خطے میں تمام ہمسایوں سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔ وزیر خارجہ نے کرپشن کی روک تھام اور 70 کروڑ افراد کو غربت سے نکالنے کے پروگرام پر چین کی کامیاب کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین کے تجربات سے استفادہ کرے گا، پاکستان چین کے ساتھ مضبوط اقتصادی تعلقات کا خواہاں ہے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک چین اسٹریٹجک تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں