وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

رسائی نیوز اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پرمتحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں جہاں وہ متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے منعقدہ ‘سر بنی یاس فورم’ کے نویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ فورم میں مشرق وسطیٰ سے جڑے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اپنے دورے کے دوران شاہ محمود قریشی میزبان ملک کی قیادت اورفورم میں شریک رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں