وزیراعلیٰ سندھ نے ایوان میں پاکستان ڈوبنے کا بیان شاید جوش خطابت میں دیا تھا: حلیم عادل شیخ

رسائی نیوز نمائندہ خصو صی کراچی:پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کا جانا طے ہوگیا، وزیراعلی کے تین تین امیدوار ہیں، جیالے ایک دوسرے کے خلاف مواد دیتے ہیں، ان کا بھی حال لندن والوں جیسا ہوگا، اچھے لوگ راستہ الگ کرلیں گے۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا مارچ میں دیکھیے گا کیا ہوتا ہے، منظور وسان کا خواب سچ ثابت ہوگا، سندھ اسمبلی میں سول مارشل لاء لگایا ہوا ہے، اسمبلی میں ہمیں ٹرینی کہا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں