وزیراعظم کی پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پرپی سی بی کو مبارکباد

رسائی نیوزاسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر پی سی بی اورتمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ امن و امان کا قیام یقینی بنانے پر پاک فوج اورسکیورٹی فورسزکو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم نے پی ایس ایل فورجیتنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اوران کے منیجرویوین رچرڈز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اگلا پی ایس ایل مکمل طور پر پاکستان میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں