وزیراعظم پلوامہ واقعے پرآج پالیسی بیان دیں گے

رسائی نیوزاسلام آباد: وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج پلوامہ واقعے پر پالیسی بیان دیں گے جو کہ سرکاری ٹی وی نشر کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اپنے وڈیو بیان میں مقبوضہ کشمیرکی بگڑتی صورت حال اور پاکستان کا موقف واضح کریں گے، وزیراعظم عمران خان پلوامہ حملے کے بعد کئے جانے والے بھارتی پروپیگنڈے کو بھی مسترد کرتے ہوئے بھارتی الزام تراشیوں کا جواب دیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں کم از کم 46 سیکیورٹی اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تھے، بھارت نے واقعے کا الزام پاکستان پر لگایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں