وزیراعظم نے چینی قونصلیٹ پر حملے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع چینی قونصل خانے پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے واقعہ میں ملوث افراد کو سامنے لانے اور مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پاک چینی اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف سازش ہے، لیکن ایسے واقعات پاک چین دوستی کو متاثر نہیں کرسکتے، چین کے ساتھ پاکستان کی دوستی ہمالیہ سے بلند اور بحیرہ عرب سے گہری ہے۔ عمران خان نے پولیس اوررینجرز کی بروقت کارروائی اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ کراچی پولیس، رینجرز غیرمعمولی جرات کا مظاہرہ کیا، پوری قوم شہدا اور انکے ساتھیوں کو سلام پیش کرتی ہے، پولیس اہلکاروں کی بہادری پر ہمیں فخر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں