وزیراعظم فیاض الحسن چوہان کے ہندوؤں سے متعلق بیان پر برہم

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی اسلام آباد:صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان اقلیتی برادری کے خلاف متنازع بیان پر تنقید کی زد میں آگئے ہیں، وزیراعظم کے مشیر نعیم الحق نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ اقلیتی برادری کیخلاف توہین آمیز بیان پر فیاض الحسن چوہان کیخلاف کارروائی ہوگی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مشاورت کے بعد صوبائی وزیر کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے بھی فیاض الحسن چوہان کے بیان کی مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستانی پرچم میں سفید رنگ اقلیتوں کی نمائندگی کرتا ہے، ہمیں اس پر اتنا ہی فخر ہے جتنا سبز رنگ پر ہے۔وزیراعظم عمران خان نے بھی صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے اقلیتی برادری کے خلاف متنازع بیان پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم نے ریمارکس کو انتہائی نامناسب قرار دیتے ہوئے ہدایت جاری کی ہیں کہ کسی اقلیت کے خلاف مذہبی بنیاد پر ریمارکس برداشت نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں