وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک سمت درست کی طرف چل پڑا ہے : عثمان بزدار

رسائی نیوز نمائندہ خصوصی لاہور:وزیر اعلی عثمان بزدارنے کہا کہ حکومت نے ملک اورعوام کے مفادات کو مدنظررکھ کر پالیسیاں ترتیب دی ہیں اور100 روزمیں اصلاحاتی ایجنڈے پرسنجیدگی اور نیک نیتی سے کام کیا گیا ہے۔ حکومت نے 100 روزمیں عزم، جانفشانی اوربساط سے بڑھ کر کام کیا، ماضی میں کوئی حکومت ایسا شاندار پروگرام نہیں دے سکی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بھی اصلاحاتی پروگرام پردن رات کام ہو رہا ہے، پنجاب وزیراعظم کے ایجنڈے کی تکمیل میں ہراول دستے کا کردار ادا کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں