وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

رسائی نیوزاسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے، کابینہ اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔اجلاس کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک پاک بھارت کشیدگی، بھارتی جنگی جنون اور پاکستان کے موثر جواب پر کابینہ ارکان کو تفصیلی بریفنگ دیں گے جب کہ وزیراعظم امن اقدامات سےمتعلق حکمت عملی پرکابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔وفاقی کابینہ مختلف ممالک کے ساتھ مختلف شعبوں میں یاداشتوں کی توثیق بھی کرے گی جن میں وزارت خزانہ اور قازقستان کے درمیان منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی معاونت کی روک تھام کی یادداشت اور جنوبی کوریا سے 500 ملین ڈالر کے فریم ورک معاہدے کی منظوری بھی شامل ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کورنگی فش ہاربر اور فشری ڈپارٹمنٹ کو میری ٹائم وزارت سے وزارت خوراک کو منتقل کرنے کی منظوری دی جائے گی، وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی، توانائی کمیٹی اور نجکاری کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں