وزیراعظم عمران خان کا بجلی کی پیداوار اور پانی کے تحفظ کے منصوبوں پر بروقت عملدرآمد کے لیے واپڈا کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد۔: وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بجلی کی پیداوار اور پانی کے تحفظ کے منصوبوں پر بروقت عملدرآمد کے لیے واپڈا کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے ملاقات کی اور وزیراعظم کو واپڈا کے زیرنگرانی دیامر، بھاشا اور مہمند ڈیموں سمیت مختلف منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے ملک میں بجلی کی پیداوار اور پانی کے تحفظ کے منصوبوں پر بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے واپڈا کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں