وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کورجسٹرڈ افغان مہاجرین کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی ہدایت کردی

رسائی نیوزاسلام آباد:سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انہوں نے پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی ہدایت کردی ہے، ایسا بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔ بینک اکاؤنٹس سے رجسٹرڈ افغان مہاجرین ملکی معیشت کا حصہ بن سکیں گے۔ٰیاد رہے کہ اقتدارمیں آنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں مقیم افغانستان اور بنگلا دیشی شہریوں کے بچوں کو پاکستانی شہریت دینے کا عندیہ بھی دیا تھا تاہم حکومت کے اتحادیوں سمیت کئی سیاسی جماعتوں نے اس پرتحفظات کا اظہار کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں