وزیراعظم عمران خان نے دیرینہ ساتھی سیف اللہ نیازی کوپی ٹی آئی کاچیف آرگنائزر مقررکردیا

رسائی نیوزاسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے دیرینہ ساتھی سیف اللہ نیازی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیراعظم نےسیف اللہ نیازی کوپی ٹی آئی کاچیف آرگنائزر مقرر کردیا۔ سیف اللہ نیازی چاروں صوبوں میں پی ٹی آئی کومنظم کریں گے اور آزادکشمیر،جی بی،اسلام آباد میں پارٹی کی تنظیم نو کریں گے جبکپ پالیسی سازی، آئین کی تشکیل ، قومی ومقامی انتخابات کیلئےتیاریوں کی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئیں ہیں۔ تمام تنظیمی عہدیداران چیف آرگنائزر سے ہدایات لینے اور جواب دینے کے پابند ہوں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے سیف اللہ نیازی کی صلاحیتوں پرمکمل اعتمادکا اظہار کرتے ہوئے کہا سیف اللہ نیازی تحریک انصاف کےسینئرترین رکن ہیں، تمام دعائیں اورنیک خواہشات ان کیساتھ ہیں۔ سیف اللہ نیازی نے ذمہ داریاں سونپنے پر پارٹی چیئرمین کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ، چیئرمین کےاعتمادپرپورااترنےکی بھرپورکوشش کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں