وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو دوبارہ مذاکرات کی پیشکش کر دی

رسائی نیوزاسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا چاہتا تھا موجودہ حالات پر قوم کو اعتماد میں لوں، پلوامہ کے بعد بھارت کو تحقیقات کی پیشکش کی، بھارت کو آفر کی اگر شواہد فراہم کرے تو ہم تعاون کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان نہیں چاہتا کہ اس کی سر زمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہو، ہم نے انتظار کیا اور آج ایکشن لیا، تعاون کیلئے تیار تھے تو بھی خدشہ تھا کہ بھارت کوئی کارروائی کریگا، خدشہ اس لیے تھا کہ بھارت میں الیکشن ہونے جا رہے ہیں۔ عمران خان نے مزید کہا کہ بھارت کو جواب دینا ہماری مجبوری بن گئی تھی، بھارت کو آج یہ بتا دیا کہ ہمارے پاس پوری صلاحیت موجود ہے، یہ سوچنا ضروری ہے کہ ہمیں اس سے آگے کہاں جانا ہے، دنیا میں جہاں بھی جنگیں ہوئیں ان کے خاتمے کا کسی نے نہیں سوچا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں