وزیراعظم عمران خان نے بلوکی میں پودا لگا کر “پلانٹ فار پاکستان مہم” کا افتتاح کردیا

رسائی نیوزاسلام آباد: وزیراعظم کی قصور میں ہیڈ بلوکی آمد، 1500 ایکڑ اراضی پر جنگل لگانے کے منصوبے کا آغاز کر دیا۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ جنگلات اور پارک آلودگی کے خاتمے، نئی نسل کیلئے بہت ضروری ہیں۔زیراعظم عمران خان کو متعلقہ حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ہیڈ بلوکی کے مقام پرنیا جنگل آبادکیاجائےگا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا میانوالی کا جنگل ختم ہوگیا، چھانگامانگاجنگل کےکیاحالات ہیں ہمارےہاں ویسےہی جنگلات کی کمی ہے، جنگلات کی زمینیں لیزپرکیسےدی جاسکتی ہیں، پنجاب میں لیزپردی گئی جنگلات کی زمین فوری واپس لی جائیں۔وزیراعظم نے تجاوزات ختم رکےجنگلات کی اراضی فوری واپس لینےکی ہدایت کردی۔افتتاح کے بعد آج پورے پاکستان میں 25 لاکھ پودے لگائے جائیں گے جبکہ 3 ماہ میں پورے پاکستان میں 15 کروڑ پودے لگانے کا منصوبہ بنایاگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں