وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میرانشاہ پہنچ گئے

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی راولپندی:وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میرانشاہ پہنچ گئے ہیں، وزیر دفاع پرویز خٹک، گورنر کے پی کے شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان بھی ہمراہ ہیں- ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو انسداد دہشتگردی، بحالی آپریشن، بے گھر عارضی افراد کی بحالی اور شمالی وزیرستان میں سماجی و ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان ٹرمینل کا دورہ، پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے عمل کا معائنہ اور قبائلی جرگہ سے بھی خطاب کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں