وزارت مذہبی امور نے عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کے سلسلہ میں 20 اکتوبر تک موضوعات کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد۔: وزارت مذہبی امور نے عشرہ رحمت اللعالمین ﷺکے سلسلہ میں 20 اکتوبر تک موضوعات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ علمائے کرام ، مشائخ عظام اور سکالرز سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ ان موضوعات کو مد نظر رکھتے ہوئے سیرت کانفرنسوں کا انعقاد کریں۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق 12 اکتوبر کیلئے حضورﷺ بحیثیت معلم اخلاق، شرم وحیا، 13 اکتوبر کیلئے حضورﷺ بحیثیت محسن نسواں، 14 اکتوبر کیلئے غیر مسلموں کے حقوق، 15 اکتوبر کیلئے عفو درگزر کی تعلیم، انصاف پسندی، 16 اکتوبر کیلئے مسکینوں اور غریبوں کے حقوق، یتیموں کی کفالت،17 اکتوبر کیلئے رسول رحمت ﷺ کا بچوں سے پیار، بڑوں کی عزت، 18 اکتوبر کیلئے جانوروں اور پرندوں سے رحم دلی، عاجزی، 19 اکتوبر کیلئے توکل، میانہ روی جبکہ 20 اکتوبر کیلئے سادی ، صفائی و پاکیزگی موضوعات مقرر کئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں