ن لیگ نوازشریف کو سزا پر بھرپور احتجاج کرنے میں ناکام

رسائی نیوز لاہور : نواز شریف کے جیل جانے کے بعد کارکنوں نے مریم نواز سے امیدیں وابستہ کر لیں، مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھے جانے والے نوازشریف کے آبائی شہر لاہور میں بھی محدود احتجاج دیکھنے میں آیا، نوازشریف کی رہائشگاہ جاتی امرا اور مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر ماڈل ٹاون میں ہُو کا عالم رہا، صرف مسلم لیگ ن لاہور کے دفتر میں کارکن جمع ہو ئے اور فیصلہ آنے کے بعد کچھ دیر نعرہ بازی کے بعد منتشر ہو گئے، شریف برادران کے جیل میں ہونے کے باعث پارٹی کارکن بھی کنفیوژن کا شکار نظر آتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں