نیوزی لینڈ میں دو مساجد پرحملے کی خبر سے مجھے جھٹکا لگا : فواد چوہدری

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں دو مساجد پرحملے کی خبر سے مجھے جھٹکا لگا ہے، میں صدمے کا شکار ہوں، پاکستان عوام کی ہمدردیاں نیوزی لینڈ کی عوام کے ساتھ ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم حملے میں بچ گئی۔ ہم اس درد اور کرب کی کیفیت سے آگاہ ہیں کیونکہ کچھ سال پہلے بھی پاکستان کو ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی مساجد میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 27 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے جب کہ دورہ پر موجود بنگلادیشی کرکٹ ٹیم بھی اس حملے میں بال بال بچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں